Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈائریکٹر آئی ٹی زکریا یونیورسٹی ریٹائر ہوگئے

زکریا یونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹر آئی ٹی شیخ ممتاز احمد اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے ہیں ۔

شیخ ممتاز احمد کی یونیورسٹی کے لیے خدمات کے اعتراف میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ، رجسٹرار زبیر احمد ، سیکرٹری ٹو وائس چانسلر امین انصاری ، ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد ، ایڈیشنل ٹریثرر صفدر لنگاہ سمیت انتظامی افسران نے شرکت کی ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ بھی ایک اعزاز ہے، اور شیخ ممتاز احمد کی یونیورسٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

شیخ ممتاز احمد نے کہا کہ انہوں نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی بہتری اور ترویج وترقی کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ، اور ہر ممکن کوشش کی کام کو پورا کیا جائے ۔

یونیورسٹی کے دیگر افسران نے بھی شیخ ممتاز احمد کی خدمات کو بے حد سراہا ۔

آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے شیخ ممتاز احمد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button