Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کالجز میں سٹاف کی کمی کو دور کریں گے : ڈاکٹر فرید شریف

حکومت کی اولین ترجیحات میں تعلیمی نظام کی بہتری سر فہرست ہے، اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر فرید شریف فاروقی نے گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ گریجویٹ کالج میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا ۔

اجلاس میں ملتان ڈویثن کے تمام پرنسپلز صاحبان نے خصوصی شرکت کی، اور پرنسپلز کو درپیش انتظامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ڈائرئکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پرنسپلز کے تمام انتظامی مسائل کو حل کریں گے، اور کالجز میں سٹاف کی کمی کو دور کریں گے ۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈاکٹر عظیم قریشی، ڈاکٹر علی سخن ور، پروفیسر حیدر گردیزی اور دیگر ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر فرید شریف نے پرنسپل ولایت حسین کالج پروفیسر اعجاز شیخ کا اجلاس کے بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button