ملتان : ڈائریکٹر سپورٹس زکریا یونیورسٹی کو قتل، اغوا کی دھمکیاں

اسپورٹس ٹیسٹ لینے والی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس بی زیڈ کوغلیظ گالیاں دیتے ہوئے اغوا اور فائر مارنے کی دھمکیاں ، وی سی کانوٹس سکیورٹی آفیسر کو غنڈہ گرد عناصر کے خلاف کارروائی کاحکم انتظامیہ مصروف کارروائی ۔
بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے سپورٹس گراونڈ میں جاری سپورٹس ٹیسٹ کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس بی زیڈ میڈم عابدہ طالبعلموں کافزیکل ٹیسٹ لیں رہی تھی کہ اسی دوران سابق صدر پی ایس ایف امجد جٹ ٹیسٹ گراونڈ پہنچا ، اور میٖڈم عابدہ کو ایک طالبعلم کوٹیسٹ میں کلیئر کرنے کا کہا ۔
جس پر میڈم عابدہ نے کہا کہ یہ طالبعلم تین مرتبہ دے چکا ، لیکن کلیئر نہ ہوسکا میں ایسا نہیں کرسکتی جس پر امجد جٹ آگ بگولہ ہوگیا ، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس میڈم عابد کو تمام طالبعلموں کے سامنے سے غلیظ گالیاں دیتا رہا ،اغوا کرکے فائر مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا ۔
موقع پر سکیورٹی بی زیڈ جمع ہونے پر فرارہوگیا، واقعہ وی سی بی زیڈ یو کے نوٹس میں آنے کے بعد سکیورٹی آفیسر کو امجد جٹ کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لانے کاحکم دیا ۔
جس کے بعد انتظامیہ سکیورٹی بی زیڈ امجد جٹ کے خلاف مصروف کارروائی ہے۔