نئے ڈائریکٹر واسا نے چارج سنبھال لیا
ملتان سب انجینیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن سیوا واسا کے وفد نے واسا میں انجم الزماں کو نئے ڈائریکٹر ریکوری کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
ملاقات میں سب انجینئرز ایسوسی ایشن سیوا کے صدر ملک اسحاق بشیر ،غلام جعفر،غلام شبیر، محمد عدیل، چوہدری محمد سہیل اختر،چوہدری بشارت علی، مہر ممتاز ودیگر سب انجینئرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر ملک اسحاق بشیر نے کہا ڈائریکٹر صاحب آپ قدم بڑھائیں، ھم آپ کے ساتھ ہیں واسا کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں، ریکوری کو بہتر سے بہتر بنائیں۔
انجم الزماں (نئے منتخب ھونے والے ڈائریکٹر ریکوری) نے کہا واسا میں ریکوری سٹاف میں میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکوری سٹاف کے تمام مساہل حل کیے جائینگے، واسا ریکوری سٹاف ھماری ریڑھ کی ہڈی ہیں ھم ان کے بغیر ادھورے ہیں ان کی تنخواہوں کی ادائیگی بروقت اور ان کی ڈی پی سی کروائی جائیگی۔
وفد نے تعارفی ملاقات کی، جس پر انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے واسا کی ترقی کیلئے ساتھ مل کر کام کرنے کے عہد کا اعلان کیا۔