Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا کر کسی بھی آفت کی صورت میں طلباء اور اساتذہ کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے: سپیشل سیکرٹری سکولز

اسپیشل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے، سکولوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا کر کسی بھی آفت کی صورت میں طلباء اور اساتذہ کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے، وہ محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب اور یونی سیف کے اشتراک سے ملتان میں منعقدہ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (DRR) لیسن لرنٹ ورکشاپ کی صدارت کر رہے تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق، یونی سیف کی نمائندہ محترمہ سحر، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے سی ای اوز ایجوکیشن سمیت متعلقہ حکام اور این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اسپیشل سیکرٹری ڈاکٹر عبیدااللہ کھوکھر نے ورکشاپ کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے تحت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سابقہ تجربات کا جائزہ لیا جائے اور سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو کی ہدایات کے مطابق اس حوالے سے تیاریوں کو مزید مؤثر بناتے ہوئے پیشگی اقدامات کے ذریعے نقصانات کو کم سے کم کرنے کی حکمت عملی وضع کرنے کے اقدامات کیے جائیں، ورکشاپ میں تعلیمی اداروں میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے حفاظتی تدابیر، عملی اقدامات اور آگاہی مہمات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق اور یونی سیف کی نمائندہ محترمہ سحر سمیت دیگر شرکاء نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا اور اپنی تجاویز دیتے ہوئے تعلیمی اداروں میں محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button