Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کی یونیورسٹوں کے ملازمین اور اساتذہ کو ڈسپیرٹی الاونس دینے کا مراسلہ جاری

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کی یونیورسٹوں کے ملازمین اور اساتذہ کو ڈسپیرٹی الاونس دینے کا مراسلہ جاری کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے جامعات کے اساتذہ و ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس دینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔
پنجاب کی جامعات میں گریڈ 1 سے 19 تک کے اساتذہ و ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس ملے گا۔ اساتذہ و ملازمین کو 2017 کی ابتدائی بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد الاؤنس ملے گا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق معمول سے ہٹ کر اضافی الاؤنس لینے والے اساتذہ و ملازمین سپیشل الاونس کے اہل نہیں ہوں گے۔
ٹینور ٹریک اور مقررہ تنخواہ وصول کرنے والے سپیشل الاؤنس نہیں لے سکیں گے، سپیشل الاؤنس متعلقہ جامعہ کے سینڈیکیٹ و سینیٹ کی منظوری سے مشروط ہو گا۔
سرکاری جامعات سپیشل الاونس کی ادائیگی سے متعلق فنڈز کا اہتمام خود کریں گی، سپیشل الاؤنس کی ادائیگی کے لئے جامعات فیسیں نہیں بڑھائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button