Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں فاصلاتی نظام تعلیم پھر شروع ہوگیا

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان آج پانچ سال کے دورانیہ کے بعد دوبارہ آن لائن فاصلاتی نظام کا باقاعدہ طور پر آغاز کرچکی ہے ۔

وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی کی کاوشوں سے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ان کے وژن کو سپورٹ کرتے ہوئے اجازت دی ہے کہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ایک رول ماڈل کے طور پر جنوبی پنجاب کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کی حد درجہ صلاحیت کے قابل ہے۔

اسی بابت وائس چانسلر نے اختیار کی حامل مجوزہ اتھارٹیز سے آن لائن فاصلاتی تعلیم کی باقاعدہ منظوری حاصل کی، اور اس کے تحت تجویز کردہ صلاحیتو ں اور سفارشات کو تکمیل کے سانچے میں ڈھالنے کے لیے باقاعدہ طو رپر دفاتر کے قیام کی منظوری دی ۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی کو باقاعدہ طو رپر ڈین آن لائن فاصلاتی نظام مقرر کیاگیا ہے ، جنہوں نے آج فاصلاتی نظام کی باقاعدہ منظوری کے لیے بلائے گئے اجلاس میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کو باقاعدہ طور پر منظور کروایا ، اور وائس چانسلر کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں تمام ممبران کے موقف کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جن چیزوں کی طرف نشاندھی کی گئی اس کے لیے باقاعدہ طور پر اخراجات کی منظوری دی گئی۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی اپنے علمی اور تعلیمی معیار اور نقطہ نظر کو نہ صرف کہ طالب علم کے غرض کو مقدم رکھ کر اپنی سمت کا تعین کرے گی۔بلکہ معاشرے کے ان ضروریات کو بھی جنہیں تحقیق کے معاونت کے تحت سمجھا جائے گا بلکہ اسے پرکھ کر زندگیوں میں بہتری اور ترقی کے معیار کو قائم کیاجائیگا۔

اس ضمن میں ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر محمد جاوید اختر سلیانہ نے باقاعدہ طور پر اس نظام کی افادیت کو نہ صرف واضح کیا، بلکہ اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ یونیورسٹی اپنے علمی وسائل کے استعمال سے اپنی علمی ضروتوں کا نہ صرف احاطہ کرے گی، بلکہ اسے عالمی معیار کی پرکھ کے اندر لاکر ترقی پر گامزن ہونے کا ذریعہ بنائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں