Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، اس اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کی اینٹی انکروچمنٹ فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے 6 زون بناکر ٹیمیں بڑھادی گئیں ہیں، اور انکو مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اینٹی انکروچمنٹ فورس کے اہلکاروں میں یونیفارم تقیسم کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ اینٹی انکروچمنٹ فورس کے انچارج اے سی سٹی ہونگے ،جبکہ اینٹی انکروچمنٹ فورس پورے شہر میں بلاتفریق تجاوزات اور قبضہ مافیا کا خاتمہ کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کو فعال کرینگے، اور مرکزی چوکوں اور بازاروں میں مستقل کیمپ قائم کئے جائیں گے۔

عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ پارکنگ کا موثر نظام وضع کرکے ٹریفک منیجمنٹ کیلئے کوشاں ہیں۔

اس حوالے سے اینٹی انکروچمنٹ فورس کو تجاوزات خاتمے کے مکمل اختیارات دیے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button