Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان کی ترقی : ضلعی انتظامیہ اور بزنس کمیونٹی ایک پیج پر

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور بزنس کمیونٹی نے شہر کی ترقی کیلئے مشترکہ ورکنگ کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں انفراسٹرکچر و ڈویلپمنٹ کیلئے چیمبر آف کامرس کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے ، جبکہ صدر چیمبر آف کامرس خواجہ محمد حسین نے استقبالیہ پیش کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تاجر کمیونٹی کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفننگ بھی دی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں ترقی کا انحصار بزنس کمیونٹی پر ہے جدید طرز کا بزنس سنٹر آف ایکسیلنس کے قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر منصوبے جاری ہیں جبکہ تجاوزات، صفائی اور سیوریج مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی پر گامزن ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پبلک فیڈ بیک کیلئے آن لائن کمپلینٹ سسٹم متعارف کرائیں گے تاکہ شہریوں کو ریلیف دیا جاسکے۔

تاجر برادری کے تعاون سے قلعہ کہنہ پر کرافٹ بازار کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا ، جس سے بزنس کمیونٹی کی مصنوعات کو دنیا بھر میں متعارف کرایا جاسکے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ ایکسپورٹ ڈسپلے سنٹر کیلئے حکومت پنجاب کو سمری بھیجی جائے گی۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات سے بزنس کمیونٹی کو آگاہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں