Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : کمشنر اور ڈپٹی کمشنر عید منانے ہسپتال اور اولڈ ایج ہوم پہنچ گئے

عید الفطر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ملتان بے سہارا اور مریض شہریوں و بچوں کی خوشیوں میں شریک رہی۔

اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے عید الفطر بے سہارا بزرگوں اور بچوں کے ساتھ منائی۔

نماز عیدالفطر ادا کرتے ہی ڈاکٹر ارشاد احمد اور عامر کریم خان کنشتر ہسپتال اور اولڈ ایج ہوم پہنچے۔
اس موقع پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے مریض بچوں و شہریوں میں مٹھائی و کھلونے تقسیم کئے، اور انکی عیادت کی۔

بعد ازاں کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سنٹرل جیل کا بھی دورہ کیا ، اور قیدی بچوں اور خواتین میں عید گفٹ اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی انکے ہمراہ تھے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ عید الفطر کا اصل پیغام دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔بے سہارا انسانیت کو عید کی میں شامل کرنا انتظامیہ کا مقصد ہے۔

ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر بھائی چارے اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نظر انداز طبقے کی کفالت کیلئے سرگرم عمل ہے۔

عید الفطر سے قبل نادار طبقوں میں راشن تقسیم کیا گیا تاکہ یہ طبقہ بھی عید مناسکے۔

دریں اثناء عید الفطر پر مثالی سیکورٹی کے ذریعے امن و امان قائم رکھا گیا ، اور شہر میں صفائی ستھرائی اور سجاوٹ کے مثالی اقدامات کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button