Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیر اعلیٰ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے؛ پی ایس ای آر گھر گھر سروے ایک ماہ گزرنے کے بعد شروع نہ ہوسکا

ضلعی انتظامیہ ملتان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا، پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری (پی ایس ای آر) کے تحت گھر گھر ڈیجیٹل سروے کے لئے کوئی عملی اقدامات نہ اٹھائے جاسکے، جس سے شہریوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

رواں برس رمضان المبارک میں "نگہبان رمضان” پیکج کے تحت 30 لاکھ گھرانوں کو 10 ہزار روپے فی کس کے حساب سے ادائیگی کی گئی جس کےلئے عارضی انٹرنز کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جنہوں نے پنجاب بھر کے یونین کونسل دفاتر میں صبح تا رات تک لوگوں کے کوائف کا اندراج کیا، اور خود تاحال واجبات کی ادائیگی سے محروم ہیں۔

انٹرنیز کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ 2 مارچ کو ہی پورا ہو چکا تھا، کنٹریکٹ میں توسیع کا جھانسہ دیکھ کر مزید 1 ماہ کام کروایا۔اب بارہا یاد دہانی کرانے کے باوجود ایک ہی جواب دیا گیا کہ اوپر سے آرڈرز اتے ہی اپ لوگوں کو ادائیگی کر دی جائے گی۔اسی انتظار میں عید الفطر آکر گزر گئی اور عید الضحیٰ سر پر ہے، ڈی سی کے پاس بھی درخواست لیکر گئے لیکن اب بھی کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کرنے پر اڑھائی ماہ کی ادائیگی کی گئی، مارچ کے مہینے کے بقایاجات ادا نہیں کئے گئے ہیں۔ دوسرے اضلاع کی طرح ہمیں بھی انسینٹیو کے 20 ہزار اور مارچ کے مہینے کے بقایا جات ادا کیے جائیں۔

دوسری طرف دوبارہ گھر گھر سروے کا حکم پر عملدرآمد شروع نہ ہوسکا جبکہ عید الضحیٰ سے قبل یہ سروے مکمل کئے جانے تھے، جاری مراسلے میں گھر گھر سروے کے لئے پہلے والے انٹرنیز کو ترجیح دینے کا کہا گیا تھا، لیکن ابھی تک ضلعی انتظامیہ ملتان لاتعلق نظر آتی ہے، جس کے سبب ابھی تک کوئی کام نہ ہوسکا ہے، جس سے شہریوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سروے جلد از جلد شروع کرایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button