Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بے ہنگم اور غیر قانونی بل بورڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے، اس سلسلے میں شہر میں بے ہنگم اور غیر قانونی بل بورڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کریک ڈاؤن کے دوران ضلعی انتظامیہ نے 20 سے زائد دیوہیکل بل بورڈز اتار کر قبضے میں لے لئے، جبکہ بلند و بالا عمارات پر لگے بل بورڈز کی کٹائی کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لگائے گئے بل بورڈز کے این او سی کی چیکنگ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں پی ایچ اے،ایم ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

عامر کریم خاں نے کہا کہ کسی صورت غیر قانونی بل بورڈز کا کاروبار چلنے نہیں دینگے، کیونکہ ماضی میں بل بورڈز گرنے سے متعدد انسانی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قوانین اور حفاظتی ایس او پیز پر پورے اترنے والے بل بورڈز کو لگنے کی اجازت دی جائے گی ۔

کریک ڈاؤن کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی قیادت میں ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button