Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گراں فروشی کی خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم

ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو نے گراں فروشی کی خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم جاری کیا ہے

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں منڈیوں اور مارکیٹس کی چیکنگ کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی صدارت میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تاجر نمائندوں اور ہول سیل ڈیلرز نے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ تاجر برادری ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرے ، جبکہ منڈیوں سے من مانی قیمتوں پر سپلائی کی شدید حوصلہ شکنی کی جائے ۔

طاہر وٹو نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری ریٹس پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ناجائز منافع خوری پر بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button