Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مہنگے دکانداروں کے خلاف چار ہزار 64چھاپے، 71لاکھ روپے جرمانہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ زراعت کی فرٹیلائزرز کے ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔
گزشتہ 15 روز میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف 4064 چھاپے مارے گئے۔71 ایف آئ آر کروا کر126 گرانفروش ذخیرہ اندوز گرفتار کئے گئے۔کھاد کی ذخیرہ اندوزی پر 115 دکانیں سربمہر، 7149900 روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈیپ کھاد کے 58856 تھیلے،یوریا کے 66119 تھیلے قبضے میں لئے گئے۔اور دودان کارروائی برآمد کئے گئے یوریا کے تمام تھیلے کنٹرول ریٹس پر فروخت کئے گئے۔
فرٹیلائزر ملاوٹ مافیا کیخلاف 29 چھاپے مارے گئے جبکہ 29 مقدمات درج کروائے گئے۔
3 کروڑ روپے زائد مالیت کی 2لاکھ لیٹر سے زائد فرٹیلائزر قبضے میں لی گئ۔ فرٹیلائزر کے 1041 نمونہ جات چیک گئے اور 42 ناقص نتائج پر مقدمات درج کروائے گئے۔
علاوہ ازیں کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل زراعت کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
کمشنر ملتان نے کہا کہ ڈویژن میں کھاد یوریا کی کوئ کمی نہیں ہے۔کھاد،یوریا میں ملاوٹ کرنے والے وطن عزیز کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ زراعت،پولیس مشترکہ کارروائی کر رہی۔کسی کو کسان کی جیب لوٹنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، ڈائیریکٹر زراعت نے کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد کو اپنی کارکردگی بارے بریفنگ دی جبکہ متعلقہ انتظامی و پولیس افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button