Breaking NewsNationalتازہ ترین

آٹے اور گھی کی قمیتوں کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے آٹے اور گھی کی قمیتوں کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ضلع بھر میں انسپکشن کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر ک صدارت میں پرائس کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنرز خواجہ عمیر محمود،عامر افتخار اور کمیٹی ارکان شیخ طارق رشید،ملک انور سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے کہا کہ آٹے کی سبسڈی کا فائدہ عام آدمی کو ہر صورت ملنا چاہئیے جبکہگھی کی قمیتوں میں غیر معمولی اضافہ برداشت نہیں کرینگے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بھرپور مانیٹرنگ کے باعث چکن کی قیمتیں معمول پر آرہی ہیں۔

قبل ازیں پرائس کنٹرول کمیٹی نے مخلتف اشیاء خوردونوش کے نئے ریٹ مقرر کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں