Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مرغی کی قیمت کم کرنے کےلئے ضلعی انتظامیہ سرگرم

حکومت پنجاب کی ہدایت پر چکن سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے چکن ڈیلرز اور انجمن تاجران کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری ریٹس کی عملداری یقینی بناتے ہوئے آٹا چینی اور بالخصوص چکن کی قیمتوں میں کمی لاتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر کی صدارت میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار نے شرکت کی

اجلاس میں پولٹری ڈیلرز اور انجمن تاجران کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں چکن کی قیمتوں میں کمی کیلئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مہنگائی سے عوام کو بچانے کے لیے سخت اقدامات کا حکم دیا ہے۔

ضلع بھر میں 41 سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تمام بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کر رہے ہیں کسی ذخیرہ اندوز اور گراں فروش کو مہنگائی اور مصنوعی قلت پیدا نہیں کرنے دیں گے۔

رضوان نذیر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر گراں فروشی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے مافیا کو بھاری جرمانے عائد کئے جائینگے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button