Breaking NewsNationalتازہ ترین

پولٹری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

ڈپٹی کمشنر ملتان رانا اخلاق احمد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز من مانے ریٹ وصول کرنے والے پولٹری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی سربراہی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، اور مہنگا چکن فروخت کرنے والے 11 دکاندار گرفتار کرا دیے۔

اس موقع پر پرائس ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کردیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ پولٹری کے سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

پولٹری شیڈز سے مارکیٹ تک سپلائی چین کی کڑی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

خواجہ عمیر محمود کا کہنا تھا کہ مصنوعی قلت و ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں