گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا حکم

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی واضح ہدایات ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اشیاءخوردونوش کی قلت میں ملوث کمیشن مافیا کو جیل بھجوائیں۔عوام کی جیبیں کاٹنے والے گراں فروشوں کو حوالات کی سیر کرائی جائے۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑے ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں پر ہاتھ ڈالیں۔
افسران بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے مسلسل مانیٹرنگ کریں۔ضلعی افسران منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو بھی مانیٹر کریں۔
شہری 0800-02345 پر بھی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وہ از خود بھی رمضان بازاروں، مارکیٹوں کے سرپرائز دورے کررہے ہیں اور شہریوں سے بھی استفسار کرتے ہیں۔
ڈویژن میں آٹے چینی کی کوئی کمی نہیں ہے۔اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن میں 23 رمضان بازار فعال ہیں۔
روزانہ 40 ہزار سے زائد شہری خریداری کررہے ہیں۔
ڈویژن میں 78 افطار دستر خوان سے شہری مستفید ہورہے ہیں۔احترام رمضان آرڈیننس کے تحت 3625 انسپکشن کی گئیں, اور خلاف ورزی پر 9گرفتار،5 لاکھ 30ہزار9سو روپے جرمانہ کیا گیا۔
ڈویژن میں گندم خریداری مہم بھرہور طریقے سے جاری ہے۔ گندم سمگلنگ پر 219 چھاپے،17 مقدمات درج،17 افراد گرفتار کئے گئے اور گندم کے100 کلو کے 32550 تھیلے تحویل میں لئے گئے۔
133 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 15960 چھاپے مارے۔58 ایف آئی آر درج،165 افراد گرفتار،4066200 روپے جرمانہ کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ افسران نے بریفنگ دی جبکہ ڈویژن بھر میں گرانفروشوں کے خلاف جاری آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔