Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جعلی زرعی ادویات اور پانی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے جعلی زرعی ادویات اور پانی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھاد و زرعی ادویات کے سیمپل لیکر مافیا کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ کسانوں کو کپاس کے ناقص بیجوں کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے، جبکہ پیدوار بڑھانے کیلئے محکمہ زراعت خصوصی آگاہی مہم چلائے۔

عامر کریم خاں نے کہا کہ کسان نمائندگان کی زرعی پالیسی کے حوالے سے تجاویز حکومت پنجاب کو بھجوائیں گے ، اور جعلی زرعی ادویات پر درج مقدمات کی موثر پیروی بھی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button