Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ کےلئے فول پروف سیکورٹی کے انتطامات کرنے کاحکم

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہاہے کہ پاکستان اور انگلینڈ ٹیمیں 9 دسمبر کو ملتان سٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کرینگی ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شائقین کیلئے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کا ہنگامی آغاز کردیا گیا ہے۔

شائقین کرکٹ کو بہترین ماحول میں تفریح کا موقع فراہم کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی محکموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے فول پروف انتظامات کا حکم جاری کیا ۔

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ پاک انگلینڈ ٹیموں کے روٹس پر لائٹنگ اور پیچ ورک بروقت مکمل کی جائے گی، جبکہ ہوٹلوں،سٹیڈیم اور حساس مقامات کی بھرپور سکریننگ کی جائے گی۔

طاہر وٹو نے بتایا کہ شائقین کرکٹ کو عالمی کرکٹ میلے کا عمدہ ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے۔

اس حوالے سے کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ میچ کیلئے سٹیڈیم میں مکمل سپورٹ فراہم کرینگے ۔

اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں