عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام پر مثالی امن و امان کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام پر مثالی امن و امان کیلئے انتظامی و مذہبی قیادت پر عزم ہے، اس سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی نے شرپسندی اور مذہبی منافرت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
سی پی او خرم شہزاد حیدر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر بھی اجلاس میں شریک تھے۔
مذہبی رہنماء علی رضا گیلانی،فاروق خان سعیدی ، مزین چاون بھی شریک تھے، جبکہ خاور حسنین ملک،زاہد بلال قریشی،غوث انور گیلانی،محمد سلیم قریشی ،اصغر عباس نقوی، میاں آصف اخوانی سلیم ،بلال عطاری، سخاوت علی سیال مولانا عبد الرحیم گجر نے خطاب کیا۔
ضلعی امن کمیٹی کے رکن عمران مصطفیٰ کھوکھر مفتی عثمان پسروری، سید محمد محسن ہمدانی، مولانا احمد حنیف اور علامہ فاروق خان سعیدی نے امن و امان کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
مفتی محمد کاشف صاحب زادہ علامہ انوار الحق مجاہد مولانا عنایت اللہ رحمانی، علامہ عبد الحق مجاہد ڈاکٹر صدیق خان قادری مظہر جاوید سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی فضاء ہمیشہ سے پرامن رہی ہے، علماء کرام اور سول سوسائٹی قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کا بازو بنیں گے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر بھرپور سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے ، جبکہ نماز عید کے خطبات میں امن اور برداشت کا درس دیا جائے ۔
طاہر وٹو نے واضح کیا کہ علماء کرام کا قیام امن کیلئے بنیادی کردار ہے۔
عیدالاضحیٰ پر صفائی کے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔سی پی او خرم شہزاد حیدر نے بتایا کہ عید الاضحیٰ اور محرم الحرام پر پولیس مکمل مستعد ہے۔
سی پی او نے کہا کہ کسی بھی شرپسندی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
قبل ازیں علماء کرام نے قیام امن کیلئے مخلتف تجاویز بھی پیش کیں۔