مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے منڈیوں کی سخت مانیٹرنگ کا آغاز

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے منڈیوں کی سخت مانیٹرنگ کا آغاز کردیا ہے۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کو چیک کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں گزشتہ روز اچانک سبزی منڈی پہنچ گئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ سرکاری ریٹس نمایاں مقامات پر آویزاں کیا جائیں اور عام مارکیٹ کے ریٹس کا موازنہ بھی لکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہول سیل پوائنٹس پر اعلی معیار کی سبزیاں اور پھل فراہم کی جارہی ہیں اس سلسلے میں عوامی ریلیف کیلئے ریڑھی بازار بھی فعال کردیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی میں سیوریج اور صفائی کے احکامات جاری کئے ہیںش اور پارکنگ کے مؤثر نظام وضع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔














