Breaking NewsNationalتازہ ترین
ضلع ملتان میں شہریوں کو گھی پر 30 روپے فی کلو سبسڈی کی فراہمی کےلئے اقدامات

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے سستے گھی کی فراہمی کا احسن اقدام اٹھایا ہے، اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں شہریوں کو گھی پر 30 روپے فی کلو سبسڈی کی فراہمی کیلئے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے گھی ڈیلرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلع میں گھی کے 26 ہول سیل پوائنٹس قائم کردیے گئے ہیں۔
ہر شہری کو دو ہفتے میں 2 کلو سستا گھی فراہم کیا جائے گا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا کہنا تھا کہ آن لائن سسٹم کے تحت گھی کی سپلائی و فروخت کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔
رضوان نذیر نے بتایا کہ گھی ڈیلرز روزانہ کے ریٹس پر سبسڈی دینے کے پابند ہونگے۔