Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہر کے مسائل کے حل کیلئے مربوط پلان تشکیل دینے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ شہر کے مسائل کے حل کیلئے مربوط پلان تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو براہ راست ریلیف دیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ شہر اولیاءمیں سیوریج،ٹریفک اور صفائی کی شکایات کے ازالے کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، جلد ہی عوام کو مثبت تبدیلی نظر آئے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی محکموں سے بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ ٹریفک،سیوریج اور صفائی کی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا، اس سلسلے میں ضلعی محکموں کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

ایم ڈی اے،ٹریفک پولیس اور کارپوریشن کے تحت شہر کی مرکزی شاہراہوں پر نئے ٹریفک سگنل لگائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے مختلف علاقوں میں کیمپ آفس لگاؤں گا، اور صفائی مکمل کرانے تک خود اس علاقے میں موجود رہونگا۔

طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے ایم ڈی اے اور کارپوریشن مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی چیکنگ کیلئے اچانک دوروں کا پلان بھی تیار کرلیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button