Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کی ڈی ایچ اے آمد ، بوسن روڈ کے تمام تعلیمی ادارے بند کردئے گئے

L پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ملتان پہنچنے کے بعد ڈی ایچ اے میں ہونےو الے ایک پروگرام میں حصہ لیں گی۔
جس کےلئے سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے بوسن روڑ کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیموں نے دوپہر ایک بجے سے لیکر شام چھ بجے تک ڈی ایچ اے میں رہنا ہے، اس لئے زکریا یونیورسٹی، ایمرسن یونیورسٹی نے آج چھٹی کا اعلان کردیا ہے ۔
دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے بھی صبح 11 بجے سے لیکر شام چھ بجے تک نو نمبر چونگی سے لیکر ڈی ایچ اے تک تمام ٹریفک کے لیے بوسن روڑ بند کردی ہے ۔