پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں شروع
ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ شہر اولیاء میگا کرکٹ مقابلے کی میزبانی کیلئے تیار ہے، اس سلسلے میں پاکستانی ہیروز شہر اولیاء میں ویسٹ انڈیز سے ٹاکرا کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دو ٹیسٹ میچ 17 جنوری سے 29 جنوری تک ملتان سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی سی بی اور ضلعی انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور ایس ایس پی آپریشنز کامران خان نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مہمان ٹیموں کی بھرپور میزبانی کرے گی، سٹیڈیم اور روٹس کو بھرپور سجاکر مثالی سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ محمد علی بخاری نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی محکموں کو ٹیسٹ سیریز کیلئے بھرپور انتظامات کرنے کے احکامات دے دیے۔
پی سی بی حکام کو ٹیسٹ سیریز کیلئے تمام تر معاونت فراہم کی جائے گی، اجلاس میں ٹیسٹ سیریز کے انتظامات بارے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔