Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ضلعی انتظامیہ کامہنگائی روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے مجسٹریٹس کو ریٹس کنٹرول کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے، اور کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کو حوالات کی سیر کرائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ناقص کارکردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بدری کیلئے تیار رہیں، کیونکہ عوام کو ہر صورت ریلیف دینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے اس موقع پر پرائس میکنزم پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مکمل مینڈیٹ فراہم کیا ہے۔آٹاچینی، دالیں چینی اور آٹے سمیت اشیائ خوردونوش کی قلت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

طاہر وٹو نے کہا کہ منصوعی مہنگائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، جبکہ فلور ملز اور ریٹیلرز کی سپلائی چین کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button