Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ذخیرہ کی گئی 5 ہزار سے زائد کھاد کی بوریاں برآمد

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کسانوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کھاد مافیا کیخلاف ایک اور بڑی کارروائی کی ہے۔
کھاد کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاوٹن کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بہاولپور سکھاں روڈ پر قائم آئل فیکٹری کے گودام میں محمکہ زراعت کے ہمراہ چھاپہ مارا اور آئل مل کے گودام میں ذخیرہ کی گئی 5 ہزار سے زائد کھاد کی بوریاں برآمد کرلیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے گودام سیل کرکے ڈیلر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مزکورہ برآمد شدہ کھاد کی فوری کنٹرول ریٹس پر فروخت کیلئے سیل پوائنٹ قائم کردیا ہے جہاں کسانوں اور شہریوں نے کنٹرول ریٹس پر کھاد کی بوریاں خریدیں۔
اس موقع پر اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے پکڑی گئی کھاد کنٹرول ریٹس پر فراہم کرینگے۔ذخیرہ شدہ کھاد کا ایک ایک دانہ مارکیٹ میں اوپن کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button