Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرائیویٹ سکولوں کو فیس میں اضافے سے روک دیاگیا

چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعلیم و سیکرٹری رجسٹریشن اتھارٹی ملتان نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی رو سے تمام نجی تعلیمی اداروں کے مالکان اور پرنسپلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹیوشن فیس میں سالانہ 5 فیصد سے زائد اضافہ ہرگز نہ کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔
اپنے ایک تحریری اعلامیہ میں سی ای او ایجوکیشن ملتان نے کہا ہے کہ سالانہ پانچ فی صد اضافے کے لئے جنوری 2017ء کی فیس کو بنیاد بنایا جائے۔
اس سلسلے میں ایسے تمام نجی تعلیمی ادارے جن کی ماہانہ ٹیوشن فیس 4 ہزار یا اس سے زائد ہے وہ فوری طور پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے اپنا فیس سٹرکچر نوٹیفائیڈ کرائیں۔
سی ای او ایجوکیشن نے کہا ہے کہ ایسے والدین جن کو فیس کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت ہے وہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان سے رابطہ کریں ان کی داد رسی کی جائے گی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button