Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنرل بس سٹینڈ پر بلامعاوضہ احساس دستر خواں قائم

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے غریب عوام کا احساس کرتے ہوئے احساس بازار کے بعد جنرل بس سٹینڈ پر بلامعاوضہ احساس دستر خواں قائم کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز مستحق افراد کیلئے بلامعاوضہ احساس دستر خوان کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان ،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ضلعی حکام کے ہمراہ احساس دستر خوان سے کھانا بھی کھایا اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وڑن کے تحت عام آدمی کا احساس کرتے ہوئے دستر خوان قائم کیا ہے کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین شہری دوپہر 2 سے 4 بجے شام تک بلامعاوضہ کھانا کھاسکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نجی سیکٹر کے تعاون سے احساس دستر خواں قائم کیا ہے عوام کا احساس کرتے ہوئے دستر خوان کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔

عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ جنرل بس سٹینڈ پر آنیوالے مسافر بھی مفت دستر خوان سے مفید ہوسکیں گے۔احساس دستر خواں میں بیٹھنے کی باعزت جگہ اور سکیورٹی کا موثر انتظام کیا گیا ہے۔

قبل ازیں جنرل بس سٹینڈ پر قائم احساس دستر خوان پر مزدوروں سمیت مستحق شہریوں نے کثیر تعداد میں کھانا کھایا اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button