Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے این سی او سی اور قومی رابطہ کمیٹی کے انسداد کورونا ایس اوپیز کے فیصلے ہوا میں اڑا دئیے

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے این سی او سی اور قومی رابطہ کمیٹی کے انسداد کورونا ایس اوپیز کے فیصلے ہوا میں اڑا دئیے۔

این سی او سی اور پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کی وباء سے شدید متاثرہ ملتان کو دیگر ہائی انفیکشن ریٹ اضلاع میں شامل کرکے سکول مکمل طور پر بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جبکہ دوسری جانب ایجوکیشن آفسران کی طرف سے سکول سربراہان کو داخلہ مہم کے نام پر سکول کھلے رکھنے اور اساتذہ کو گھر گھر جاکر سروے کرنے کے زبانی احکامات دئیے جارہے ہیں،پرائمری،مڈل اور ہائی سکول کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ نئے داخلوں کا ہدف ہر صورت پورا کریں چاہے اس کیلئے سکول کھولیں یا اساتذہ کے ذریعے گھر گھر جاکر نئے داخلوں کیلئے سروے کریں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسران کے زبانی احکامات پر متعدد سکول سربراہان نے اساتذہ کو پورا ہفتہ سکول آنے کیلئے پابند کردیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے واضح احکامات کے باوجود ملتان شہر کے بعض سرکاری سکولوں میں 9th,10th کے طلباء وطالبات اور اساتذہ کو تمام کورونا ایس اوپیز اور واضح حکومتی احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے امتحانات کی تیاری کے نام پر پورا ہفتہ سکول بلایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی کے فیصلے کے باوجود ملتان شہر میں ہفتہ کے روز بھی 9thاور 10th کلاسز کیلئے سکول کھولے گئے۔

ذرائع کے مطابق سکول سربراہان نے کسی بھی کاروائی سے بچنے کیلئے طلبہ کو بغیر یونیفارم سکول آنے کیلئے پابند کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button