Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ 2022 : تین میچوں کے فیصلے

75 ویں جشن آزادی (پیپسی) فلڈ لائٹ ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ 2022 کیپہلے روز تین میچز کے فیصلے طارق شھید، پیٹر، ہمالیہ فاتح افغان، جہانگیرشہید، ملتان ڈیری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیل کے مطابق پہلا میچ طارق شھیداور افغان کلب کے مابین ہوا، جو کہ طارق شھید نے ایک گول کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے علی,مصطفے مدمقابل کی جانب سے واحد گول طیب نے کیا۔

دوسرا میچ پیٹرکلب اور جہانگیرشہید کے درمیان ہوا جو کہ پیٹر کلب نے دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے بزعون بٹ نے دو عامر اور عمران نے ایک ایک گول کیا مدمقابل ٹیم کی جانب سے حافظ نعمان، حاجی امتیاز نے گول کیا۔

تیسرا میچ ہمالیہ کلب اور ملتان ڈیری کے مابین ہوا جو کہ یکطرفہ مقابلے کے بعدہمالیہ کلب نے صفر کے مقابلے میں چھ گول سے جیت لیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے عمر انصاری نے تین گول کرکے ہیٹ ٹرک بنائی۔احمد نے دو جب کہ علی حسنین نے ایک گول کیا۔

ریفریز رانا مشتاق,تنویراحمد،ابراہیم انصاری،عدنان حیدر نے میچز کو سپروائز کیا۔

دریں اثنائرنگارنگ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف اے ملتان کے صدر میاں جاویدقریشی نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

ڈی ایف اے ملتان کھیل کے میدان آباد کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا ک یہ ایونٹ کھیل کے فروغ کے لئے اہم سنگ میل اہمیت کا حامل ہوگا۔فٹبالرز کو کھیل کے جوہر دکھانے کے مواقع ملیں گیں، نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

علاوہ ازیں میاں جاوید قریشی نے ربن کاٹ کر اور باقاعدہ کک لگا کرایونٹ کا افتتاح کیا۔

قومی پرچم کے ساتھ غبارے فضاء میں چھوڑے گئے آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر رانا باقر علی،عارف محمود، نویداکرم، شفقت رحمان،رانا مشتاق،وحید شاہ،آصف لاہوری،شیخ مقیم، عابدچشتی،حیدرقریشی, عدنان رائیں، اطہرعلی، ظفرشیروانی، تصورقریشی،رانا مدثر ودیگر اراکین و عہدے داران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button