Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈسٹرکٹ انٹر کالجیٹ سپورٹس ایونٹ 22 جنوری سے شروع ہوگا

ضلعی سطح پر انٹر کالجیٹ سپورٹس ایونٹس کے انعقاد کے سلسلہ میں ملتان کے مختلف سرکاری بوائز اور گرلز کالجز کے سپورٹس ذمہ داران کا ایک اجلاس ای لائبریری سپورٹس کمپلیکس ملتان میں زیر صدارت فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان منعقد ہوا ۔

جس میں ان ایونٹس کے انعقاد کے سلسلہ میں شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔

فاروق لطیف نے اپنے خطاب میں بتایا کہ اس ایونٹ میں بوائز کی آٹھ گیمز جس میں اتھلیٹکس۔بیڈمنٹن۔کرکٹ۔فٹ بال۔ہاکی۔کبڈی۔والی بال۔اور ریسلنگ جبکہ گرلز کے پانچ ایونٹس اتھلیٹکس۔بیڈمنٹن۔کرکٹ۔ہاکی اور والی بال کے مقابلہ جات منعقد کیے جائیں گے۔

جس میں تمام کالجز کی گرلز اور بوائز کی بھرپور شرکت ہوگی۔

اس سلسلہ میں تمام کھیلوں کے ڈراز کا مرحلہ 1 3جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا ۔

ان کھیلوں میں کالجز کے ریگولر طالب علم ہی حصہ لے سکیں گے ، جبکہ کالجز کے درمیان مقابلہ جات مختلف مقامات پر 22 جنوری کو شروع ہونگے ، اور 26جنوری کو اختتام پذیر ہونگے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان مقابلہ جات کا مقصد طالب علموں کے لیے روزانہ کے سخت شیڈول میں سے چند پرسکون لمحات مہیا کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں