Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کورونا ویکسینیشن مہم : ضلع ملتان کی صوبے بھر میں نمایاں پوزیشن

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے بھر میں جاری کورونا ویکسینیشن مہم میں ضلع ملتان نے صوبے بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کو ایوارڈ اور کیش پرائز سے نوازا۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی اس مہم میں ضلع ملتان نے ٹاپ 10 اضلاع میں اپنی ریکنگ برقرار رکھی اور گھر گھر مہم کے دوران شہریوں کو ویکسین لگاکر اس موذی مرض سے تحفظ فراہم کیا۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے اس اعزاز کو اپنی ٹیم کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ملتان میں محکمہ صحت اور انتظامیہ سمیت تمام محکموں نے بھرپور کورونا مہم میں حصہ لیکر اپنے ضلع کی نیک نامی میں اضافہ کیا اور عوام کو تحفظ فراہم کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ضلع ملتان حکومت پنجاب کی جانب سے تمام اہداف کو مفاد عامہ میں پایہ تکمیل تک پہنچائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button