Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کی طرف سے 44 فلاحی مراکز میں کرونا ویکسینیشن سنٹر قائم

سیکرٹری برائے پاپولیشن ویلفیئر، حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کی طرف سے ضلع ملتان کے 44 فلاحی مراکز میں کرونا ویکسینیشن سنٹر قائم کئے گئے ہیں –
جہاں پر کرونا ریڈ RED کمپین کے حوالے سے کرونا سے بچاؤکی ویکسین لگائی جا رہی ھے .
تمام سنٹرز کے باہر کرونا ویکسینیشن سینٹرز والے بینرز لگائے گئے ھیں اس کے علاو دور دراز علاقوں میں پاپولیشن ویلفیئر کی ٹیمیں کرونا ویکسین لگا رہی ھیں، جن کی مانیٹرنگ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر آفتاب احمد اعوان اور ملتان کے دیگر افسران کر رہے ھیں ۔
انھوں نے دور دراز علاقوں میں ویکسین لگانے والی ٹیموں کو چیک کیا، اور شاباش دیتے ھوئے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سٹاف ہر مشکل گھڑی میں عوام کیلئے اپنی خدمات پیش کرتا ھے ۔
مزید انھوں نے ویکسین سنٹر بھی چیک کیے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملک محمد حسن بھی ان کے ہمراہ تھے انھوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنا ھماری ذمہ داری ھے اور اس ذمہ داری کو پوری لگن اور احسن طریقے سے پورا کیا جائے گا ۔
آفتاب احمد اعوان نے کہا کہ پاکستان ھمارا گھر ھے لہذا پاکستان کی عوام سے اپیل ھے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیں اور گھر گھر ویکسین لگانے والی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button