Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں قائم پرائم منسٹر یوتھ سپورٹس پروگرام ڈیسک کی شاندار کارکردگی

پرائم منسٹر یوتھ سپورٹس پروگرام کے سلسلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس ملتان میں قائم رجسٹریشن ڈیسک کا ملک رضوان سابق چیرمین سپورٹس کمیٹی ملتان نے دورہ کیا ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف، ٹی ایس او ملتان صدر نور خان قیصرانی نے ان کو رجسڑیشن کے طریقہ کار سے متعلق بریفننگ دی۔

اس موقع پر ملک رضوان نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ سپورٹس پروگرام وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک احسن اقدام ہے، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، اور ان کو مختلف مرحلوں میں بہترین ٹیموں کے ساتھ مقابلے کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔جس سے وہ بین الااقوامی سطح پر ملک پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ان صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا ہم سب کا مشن ہے۔

اس موقع پر انہوں نے سپورٹس کمپلیکس میں جاری رجسٹریشن کا عمل کو تسلی بخش قرار دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button