Breaking NewsSportsتازہ ترین

کشمیری عوام پر ظلم و ستم کا سیاہ باب جلد اپنے اختتام کو پہنج جائے گا؛صباء حبیب

ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ایک فیسٹیول کرکٹ میچ مظفر آباد الیون اور سری نگر الیون کے مابین ملتان کرکٹ گراوٴنڈ نواں شہر ملتان میں کھیلا گیا ،جس میں سری نگر الیون نے 10رنز سے کامیابی حاصل کی۔

اس موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی ، جس کی مہمان خصوصی میڈم صباء حبیب پروگرام کواڈینئیٹر تھیں، جن کا کھلاڑیوں کےساتھ تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کا سیاہ باب جلد اختتام پذیر ہونےوالا ہے۔کشمیری عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔

بھارت سرکار کا بھیانک چہرہ تمام دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔اب وہ دن دور نہیں جب سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان کوئی سرحد نہ ہوگی ۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا اس دن کی مناسبت سے کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کرنا قابل تحسین۔ہے۔

دریں اثناء سری نگر الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔عبداللٰہ۔سلمان نے بالترتیب۔74.53 رنز بنائے مظفر آباد کے محمد زوہیب نے 3وکٹ حاصل کیں۔مظفر آباد الیون 186 رنز پر آوٴٹ ہوگئی ۔زوہیب ملک۔79 رنز بناکر نمایاں ریے۔ محمد اکبر 5.محمد عبداللہ ۔یوسف خان۔نے دو۔دو وکٹ حاصل کی۔

مین آف دی میچ محمد اکبر مین آف دی میچ قرار پائے۔محمد آصف۔عبدالروف ایمپائرز۔محمدیوسف سکورر تھے۔

تقریب کے آخر میں معزز مہمان نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں