Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

دفتری فرائض میں لاپروائی ، وزیر مملکت کی سفارش بھی کام نہ آئی ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کو تبدیل

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم کو گزشتہ روز تبدیل کردیاگیا اور ان کو لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کیس میں دفتری فرائض میں غفلت برتنے پر ڈی سی ملتان عامرکریم نے محکمہ سپورٹس کو ڈی ایس او کو فوری تبدیل کرنے کی سفارش کی،تبادلہ رکوانے کےلئے ایک وزیر مملکت نے فون بھی کیا ،مگر ضلعی افسر نہ مانے ۔
جس پر سیکرٹری سپورٹس نے عدنان کو فوری طور پر ملتان سٹیشن چھوڑ کر لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردئے ۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل بھی عدنان نعیم کو تبادلہ ہوگیا تھا ، جو وزیر مملکت کی سفارش پر روک دیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button