Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف کا ورکرز ویلفئر سکول کادورہ

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلہ میں ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے ورکرز ویلیفئیر گرلز سکول لودھی کالونی کا وزٹ کیا ، ان کے ہمراہ نورخان قیصرانی ٹی ایس او۔صبا حبیب۔انیس خان۔اعظم جارج۔منظور لطیفی ۔اسد حبیب تھے۔

فاروق لطیف نے پرنسپل سکول میڈم غلام فاطمہ اور سکول کی فزیکل ٹیچرز سے ملاقات کی ، اور کہا کہ سکول لیول سے بچوں کی تربیت کھیلوں کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔

پاکستان کو مختلف کھیلوں میں شاندار فیوچر فراہم کرنے کے لیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ترتیب دیا ہے تاکہ آغاز سے ہی قدرتی صلاحیتوں سے مالامال بچوں کو بہترین کوچز کی زیر نگرانی تربیت فراہم کی جائے تاکہ دنیا بھر میں ہمارے کھلاڑی پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔

پرنسپل میڈم غلام فاطمہ نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی یہ کاوش قابل تحسین ہے انہوں نے اس پروگرام کے سلسلہ میں اپنے سکول کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بعد ازاں سکول میں کوچز نے مختلف کھیلوں میں بچیوں کے ٹرائلز لیے اور تربیت کے لیے ان کی سلیکشن کی۔

پروگرام کے دوسرے مرحلے میں آج ورکرز ویلفیئر سکول فار بوائز کا وزٹ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button