Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈسٹرکٹ ٹی 20 لیگ کرکٹ چیمپین شپ

ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ملتان ڈسٹرکٹ ٹی 20 لیگ کرکٹ چیمپین شپ میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہوگیا ۔

پہلے میچ میں غالب جمخانہ نے کینٹ جمخانہ کو نو وکٹ سے شکست دی، کینٹ جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ کے نقصان پر 112رنز بنائے، اکرام جمشید 54نفس الرحمن 18رنز بنائے غالب جمخانہ کی طرف سے محمد عذیر دو جبکہ مرزا فرحان سلطان خان مہراب خان اور جنید اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بعد میں کھیلتے ہوئے غالب جمخانہ نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،حجنید اقبال 87ناٹ آوٴٹ مزمل مجید نے 20 ناٹ آوٴٹ رنز بنائےاکرام جمشید نے ایک وکٹ حاصل کی جنید اقبال مین آف دی میچ رہے دوسرے میچ میں زکریا کلب نے نو وکٹ کے نقصان پر 169رنز بنائے مشاہد 47کامران 39فہیم سلیم 19رنز بنائے فیاض انور نے تین فرحان بشیراور عطااللّلہ نے دو دو وکٹ حاصل کیں بعد میں کھیلتے ہوئے القادر میموریل نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا فرحان بشیر اور فہیم اختر نے 41 41ناٹ آوٴٹ جبکہ عطااللٰلہ اور اطہر نے 22 رنز 22رنز بنائے زکریا کلب کی طرف سے علی شیراز نے دو جبکہ اور محمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی , فرحان بشیر مین آف دی میچ رہے۔

تیسرے میچ میں عبدالحفیظ میموریل نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 145رنز بنائے، سلمان ریاض 45بشارت 44اور عاقب جاویدنے 26رنز بنائے۔

راکس کلب کی طرف سے عمر فاروق نے تین فیصل شہزاد اور واجد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی بعد میں کھیلتے ہوئے راکس کلب نے مطلوبہ ہدف سات کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، محمد طلحہ نے 42حسن 30عمران فاضل نے 25رنز بنائے عبدالحفیظ میموریل کی طرف بشارت اور محمد وسیم نے دو دو جبکہ فضل عباس رانا عبدالروف اور نذید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، عمر فاروق مین آف دی میچ رہے۔

محمد آصف محمد مرسلین نورالدین قمر اور عبدالروف ایمپائرز جنید اقبال اور یوسف اکرم سکورر تھے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button