ڈسٹرکٹ ٹی 20 کرکٹ لیگ چیمپین شپ کا آغاز

ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ٹی 20 کرکٹ لیگ چیمپین شپ کا آغاز ہوگیا۔
افتتاحی میچ میں اولین ینگسٹر کلب نے ملتان ینگسٹر کلب کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، مہمان خصوصی محمد ارسلان خان تھے، ان کے ہمراہ سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ منظور لطیفی عرفان یوسف ناصر قریشی بھی تھے۔
ارسلان خان نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرنا اولین ترجیح ہے، بہتر ماحول میں بہترین کرکٹ فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
دریں اثنا کھیلے گئے میچ میں ملتان ینگسٹر نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ کے نقصان پر 153رنز بنائے، جواد 40 ندیم نے 30 رنز بنائے، اولین ینگسٹر کی طرف سے فہد اور سلمان نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔
بعد میں کھیلتے ہوئے مطلوبہ ہدف اولین ینگسٹر نے پانچ وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، سلمان علی 47 مخدوم سبحان 34 رنز بنائے، ملتان ینگسٹر کی طرف سے جنار علی نے دو وکٹ حاصل کیں، مین اف دی میچ سلمان علی قرار پائے۔
ندیم اقبال اور ارشاد سونی ایمپائرز جبکہ محمد حمزہ سکورر تھے۔