Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

تعلیمی اداروں، پارکوں، ہسپتالوں کے باہر رش کنٹرول میکنزم تیار

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ ملتان نے تعلیمی اداروں، پارکوں، ہسپتالوں کے باہر رش کنٹرول میکنزم تیار کرلیا۔
کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ٹریفک کنٹرول بارےاعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں، پارکوں کے باہر کیٹ آئز، زیبرا کراسنگ بنائے جائیں۔
ایم ڈی اے، کارپوریشن، ہائی وے اپنے زیر کنٹرول روڈز پر روڈ فرنیچر مکمل کریں گے۔تعلیمی اداروں، پارکوں، ہسپتالوں کے باہر بڑے سائز کے سائن بورڈ لگائے جائیں۔
ہر سکول بچوں کو سڑک پار کروانے کیلئے روڈ کراسنگ اسسٹنٹ مقرر کرنے کا پابند ہوگا ،اور روڈ کراسنگ اسسٹنٹ کی تقرری کا نوٹیفکیشن انتظامیہ کو جمع کروانا لازم ہوگا۔ ٹریفک پولیس روڈ کراسنگ اسسٹنٹ کی ٹریننگ کروائے گی۔
انہوں نے سڑک کنارے قائم تعلیمی اداروں کے سروے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تعداد کے حوالے سے تمام اداروں کو اے بی سی کیٹگری میں تقسیم کیا جائے۔
سیکرٹریز آر ٹی اے سکول بسوں، پبلک ٹرانسپورٹ کی انسپکشن کریں گے اور وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی جانچ کریں گے۔فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی پبلک ٹرانسپورٹ آن روڈ نہیں ہونے دی جائے گی۔
محکمہ ایکسائز صرف لائسنس ہولڈر کو نمبر پلیٹ جاری کرے گا۔لمبے روٹ پر پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرک لوڈرز کے دو ڈرائیور لازمی رکھے جائیں گے۔ہیلپر کی ڈرائیور کی جگہ گاڑی چلانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
ایک سڑک پر متعدد سکول صبح اور چھٹی کے مختلف اوقات مقرر کریں اور کم از کم 15 منٹ کا وقفہ رکھیں تاکہ رش کنٹرول سے بچا جا سکے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ آئندہ ہائی ویز، مرکزی شاہراہوں پر نئے اسکول قائم کرنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
اجلاس میں بہاولپور سانحہ میں بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس میں قائم مقام آر پی او منیر مسعود مارتھ، ڈی سی ملتان عامر کریم خاں، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد،ضلعی و پولیس محکموں کے افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button