Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈی پی آئی کالجز نے گریڈ 20 میں ترقی کےلئے کیسز طلب کرلئے
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب ڈویژنل ڈائریکٹرز کومراسلہ ارسال جاری کیاگیا ہے کہ مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی سنیارٹی لسٹ جو یکم اگست 2022 کو شائع کی گئی کے مطابق گریڈ بیس میں ترقی کے لیے کیسز سنیارٹی نمبر 348 سے 400 تک بھجوائے جائیں۔
ان کیسز کے ہمراہ لیکچرر سے ایسوسی ایٹ پروفیسر تک کےاے سی آر کی اصلی کاپی نمبر، 2023 تک کے ریکارڈ کا مکمل کا نوٹیفیکیشن ،2023 تک کی سالانہ خفیہ رپورٹس پر مشتمل سنوپسس کی بیس کاپیاں، آخری تین سالوں کے متعلقہ استاد کے بورڈ / یونیورسٹی کے رزلٹ مقابلتاً بورڈ / یونیورسٹی ، پرموشن لنکڈ ٹرینگ کے نتیجہ کی کاپی ، نو انکوئری ,نو ڈیمانڈ اور نو آڈٹ پیرا سرٹیفکیٹ جو ڈائریکٹر/ ڈپٹی ڈائریکٹر سے تصدیق شدہ ہواور قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ تین عدد کاپیاں فائل کی جائیں ۔