Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈی پی آئی کالجز نے 25 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو عہدوں سے ہٹا دیا
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکرشن کالجز پنجاب نے 25 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو عہدوں سے ہٹا دیا۔
یہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تقریباً دو سال سے سفارشوں پر تعینات تھے، جن میں سے زیادہ تر اساتذہ خواتین تھیں، جنہوں نے اپنی مرضی کی ٹرانسفر نہ ہونے پر ڈی پی آئی آفس میں تقرریاں کروا رکھی تھیں۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ان اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ہٹانے کے بعد نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔