Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر میں اساتذہ کو ان سروس پروموشن دینے کا معاملہ
ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب نے جون اور جولائی میں دی جانے والی تمام ترقیوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سی ای اوز ترقیوں کامکمل ریکارڈ دیں اور بتائیں کہ پرائمری سکول ٹیچر سے ایلمنٹری سکول ٹیچر تک کتنے اساتذہ کو ترقی دی گئی، ایلمنٹری سے سینئر سکول ٹیچر کتنے اساتذہ پروموٹ ہوئے ہیں، اساتذہ کیساتھ نان ٹیچنگ سٹاف کی ترقیوں کا ڈیٹا بھی فراہم کیا جائے۔
تمام ترقیوں کا ریکارڈ جولائی کے آخر تک مہیا نہ کیا گیا تو کارروائی ہوگی۔