Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سکولوں میں کھیلوں کو پروموٹ کرنے کےلئے لوکل گورنمنٹ کو فنڈز مختص کرنے کاحکم

ڈی پی آئی سکولز نے تمام سی ای اوز کو مراسلہ ارسال کیا تھا کہ وہ سکولوں میں کھیلوں کو پروموٹ کرنے کےلئے ایونٹس کا انعقاد کریں، جس پر سی ای اوز نے فنڈز کی کمی کی نشاندہی کی اورکہا کہ فنڈز نہ ہونے پر کھیلوں کا تواتر سے انعقاد مشکل ہے ۔

جس پر ڈی پی آئی نے فنڈز کےلئے لوکل گورنمنٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی، اس بارے میں تمام لوکل گورنمنٹ کے حکام کو مراسلہ جاری کردیاگیا کہ گورنمنٹ پنجاب کی خواہش ہے کہ صوبے میں نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کی جائیں جو لوکل گورنمنٹ ، پی سی بی اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ سکولز کی تعاون سے منعقد ہوں گی، یہ سرگرمیاں باقاعدگی سے منعقد ہوں گی ، لوکل گورنمنٹ کے قانون کے مطابق ترقیاتی بجٹ کا 2فیصد حصہ سپورٹس سرگرمیوں کے لئے مختص کریں گے ۔

اس لئے سپورٹس فنڈز کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اورسپورٹس سرگرمیوں کے انعقاد کے احکامات پر ہدایت کے مطابق عمل کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button