Breaking NewsEducationتازہ ترین
صوبے بھر کے سی ای اوز طلب کرلئے گئے
ڈی پی آئی سکولز سیکینڈری پنجاب نے اساتذہ کی ترقی کےلئے سی ای اوز کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
تفصیل کے مطابق صوبے بھر کے تمام سی ای اوز اور ڈی ای اوز سکینڈری کو مراسلہ جاری کیاگیا ہے کہ ا س وقت سکیل 16 سے 17، 17 سے 18اور 19اور 20 گریڈ میں ترقی کے منتظر اساتذہ کی اے سی آر تعطل کا شکار ہیں، اس لئے فوری طور پر ان کی اے سی آر مکمل کرکے 4 مئی کو تمام ریکارڈ کے ساتھ لاہور میں حاضر ہوں۔