Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈی پی آئی سکولز کو ارسال کئے جانے والے کیسز میں سٹپلر یا پن کا استعمال روک دیا گیا

ڈی پی آئی کی طر ف سے ہدایت کی گئی ہے کہ کیسز بھیجتے وقت سٹیپلر یا کامن پن کے استعمال سے گریز کریں۔

مشاہدے میں آیا ہے ڈائریکٹوریٹ کو کیسز بھیجتے وقت، دفتری فائلوں اور دستاویزات کو اکثر عام پنوں سے سٹیپل یا پن کیا جاتا ہے، سکیننگ کے عمل کے دوران، ایسے پن رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں اور سکیننگ کے آلات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

اس لیے آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشنز کو بھیجے جانے والے کیس فائلوں میں کوئی سٹیپلر پن یا عام پن استعمال نہ ہوں، ہموار سکیننگ اور ریکارڈ رکھنے کے لیے تمام دستاویزات کو مناسب طریقے سے ترتیب دیا جانا چاہیے اور صرف پلاسٹک کے ٹیگ یا پیپر کلپس کے ساتھ ٹیگ کیا جانا چاہیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button