Breaking NewsEducationتازہ ترین
8 سو 81 اساتذہ کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا گیا

ڈی پی آئی سکولز سکینڈری نے اساتذہ کے خلاف جاری انکوائریوں کا فیصلہ سنا دیا ۔
افسران وملازمین کیخلاف انکوائریاں اپریل 2024 سے زیر التواء تھیں، فیصلے کے مطابق 240 ملازمین کو نوکری سے فارغ اور 23 کو معطل کردیا گیا۔
11 ملازمین کو جبری ریٹائر ،6 کو عہدوں سے ہی فارغ کردیا گیا، 35ملازمین سے بنیادی تنخواہ کی واپسی، 24 کا سالانہ انکریمنٹ روک دیا گیا، 107ملازمین کو جرمانہ اور 201 کو وارننگ دی گئی۔
تحقیقات کے دوران 228 افسران کو انکوائری میں بری کردیا گیا۔