Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈی پی آئیز اعزاز احمد جوئیہ اور طاہرہ پروین کے اعزاز میں تقریب

جنوبی پنجاب کے ڈی پی آئی (سکینڈری) اعزاز احمد جوئیہ اور ڈی پی آئی (ایلیمنٹری) طاہرہ پروین کی ریٹائرمنٹ پر ملتان کے ایک نجی ہوٹل میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے میزبان سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور تھے۔

اس موقع پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹریز عطاء الحق، انصر سیال، ڈپٹی سیکرٹریز جام آفتاب حسین، شاہد ملک، خواجہ مظہرالحق، فیصل شہزاد، ڈی پی آئی (کالجز) ڈاکٹر فرید شریف اور ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انور نے اپنے خطاب میں ریٹائرڈ ہونے والے افسران اعزاز احمد جوئیہ اور طاہرہ پروین کی تعلیمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمت کے دوران انہوں نے شعبہ تعلیم میں تمام عہدوں پر کامیابی سمیٹی، تعلیم و تعلم کے حوالے سے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button